ماہرہ خان

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”کی شوٹنگ کے دوران شدید سردی سے بیمار ہو گئی تھی’ ماہرہ خان

لاہور(گلف آن لائن) لالی ووڈ سٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید سردی کی وجہ سے بیمار پڑ گئی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے لئے سب سے مشکل شدید سردیوں میں شوٹنگ تھی، شوٹنگ کے لئے ہم لاہور آئے تھے، اس وقت سردی بھی کافی تھی اور بارشیں ہورہی تھیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران میں کانپ رہی تھی اور اس دن میں بیمار ہوگئی تھی ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ شدید موسم کے باوجود ہمیں شوٹنگ کرنی تھی اور ہم نے بالاخراپنا کام کیا۔ فواد خان اور میں دونوں کانپ رہے تھے۔ اگرچہ یہ کوئی بڑا اور حیرت انگیز کارنامہ نہیں تھا کیونکہ ہم نے شدید موسم سے بچنے کا انتظام کیا تھا مگر اس کے باوجود بھی یہ بہت برا تجربہ تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران ان کے ڈائیلاگ بہت مشکل تھے ورنہ کانپتے ہوئے میری پنجابی اتنی اچھی کبھی نہ ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں