عالیہ بھٹ

رنبیر کی خواہش ہے ماں بننے کے بعد جلد دوبارہ کام شروع کردوں، عالیہ بھٹ

ممبئی(گلف آن لائن) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ رنبیر کی خواہش ہے کے بچے کی پیدائش کے فورا بعد شوبز انڈسٹری میں کام شروع کردوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار جوڑی ننھے مہمان کی آمد کے حوالے سے بہت خوش اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہے۔اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ رنبیر کے ساتھ مل کر مستقبل کی پلاننگ کر رکھی ہے، بچے کی پیدائش کے بعد دوںوں نے اپنی ذمہ داریاں طے کرلی ہیں، ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ رنبیر بہت خوش ہے اور ساتھ ہی وہ چاہتے ہیں کہ دونوں آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کو ریلیف دیں، رنبیر خوشی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا بھی چاہتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ رنبیر سمجھتے ہیں کہ مجھے کام پر جلد واپس بھیجنا ان کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انہیں شکایتیں سننا پڑیں گی۔بینک بیلنس کے متعلق بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم میرے پاس کتنے پیسے ہیں، پیسے بنانا میرا کام ہے اورسنبھالنا میری امی کا کام ہے کیونکہ سارا حساب وہی رکھتی ہیں۔انہوں نے بتایا کے وہ ہمیشہ بہت سنبھال کر پیسے خرچ کرتی ہیں اور اوراپنی پاکٹ منی بھی اسی طرح استعمال کی،بینک بیلنس کتنا ہے یہ سب باتیں سونی رازدان یعنی ان کی والدہ ہی جانتی ہیں۔ گفتگو کے دوران عالیہ بھٹ نے حال ہی میں شروع کئے گئے اپنے میٹرنٹی برانڈ سے متعلق تفصیلات بھی شئیر کیں۔واضح رہے کے عالیہ بھٹ کی کئی فلمیں ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں جن میں ”راکی اور رانی کی پریم کہانی” ”ہارٹ آف اسٹون” اور ”جی لے ذرا” قابل ذکر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں