وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(گلف آن لائن)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ہفتہ کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے وارنٹس گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے راناثنا ء اللہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، رانا ثنا ء اللہ کے وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں