شاداب خان

ٹی20 انٹرنیشنل،شاداب خان دوسرے مشترکہ کامیاب پاکستانی بولر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لیگ اسپنر شاداب خان ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسرے مشترکہ کامیاب ترین پاکستانی بولربن گئے۔لیگ اسپنر شاداب خان ٹی20 انٹرنیشنل میں دوسرے مشترکہ کامیاب ترین پاکستانی بولر کا اعزاز کرائسٹ چرچ میں ٹرائنگولر سیریز کے ابتدائی میچ میں بنگلادیشی بیٹر نور الحسن کو آؤٹ کر کے حاصل کرلیا۔

2017 میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے 24 سالہ شاداب اب تک 69 اننگز میں 21.55 کی اوسط سے 85 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔اس سے قبل فاسٹ بولر عمرگل اور آف اسپنر سعید اجمل بھی مختصر فارمیٹ میں اتنے شکار کرنے کا اعزاز حاصل کرسکے ہیں۔ٹی20 کی فہرست میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی 98 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں جبکہ محمد حفیظ 65 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں