سندھ ہائی کورٹ

سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹائون نوگو ایریا بن چکے، سندھ ہائی کورٹ

کراچی(گلف آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹائون اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں زمین پر قبضے سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر کے ڈی اے سینئر افسر کو طلب کرلیاہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سرجانی ٹائون اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں زمین پر قبضے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹائون میں آپ جا نہیں سکتے۔ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹائون آپ کے لیے نوگو ایریا بن چکے۔درخواستگزار نے موقف دیا کہ کے ڈی اے جواب جمع نہیں کرا رہا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے درخواستگزار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کیا آپ کراچی میں نہیں رہتے وکیل صاحب۔عدالت نے 30 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کے ڈی اے سینئر افسر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں