چین

عالمی برادری امریکہ میں نسلی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا جائزہ لے ،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) امریکی انسداد امراض مرکز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 2020 سے 2021تک آتشیں اسلحے کے باعث قتل کے واقعات میں 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ واقعات 1990 کی دہائی کے اوائل سے ایک نئی بلندی پر پہنچ چکے ہیں.

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس چین کی نظر میں ہیں ۔ اس سے قبل مرکز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سیاہ فام افراد میں سفید فام افراد کی نسبت آتشیں اسلحے سے متاثر ہونے کا امکان 12 گنا زیادہ ہے، اور یہ کہ منظم نسل پرستی اور گن وائلنس سے اقلیتیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ زندگی کا حق سب سے اہم انسانی حق ہے،عالمی برادری امریکی طرز کے جمہوری انسانی حقوق کی پیمائش کرے کہ کیا یہ گن وائلنس کو مؤثر طریقے سے روک سکتا ہے اور نسلی اقلیتوں کے حقوق کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں