محمد رضوان

محمد رضوان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (گلف آن لائن ) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔محمد رضوان کو ستمبر کے مہینے کا آئی سی سی مینز پلیئر آ ف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان گزشتہ ہفتے کیا تھا۔محمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 553رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

رضوان کے ہمراہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ آل رانڈ کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ بھارتی اسپنر اکسر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔خیال رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹونٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹر بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں