ورلڈکپ

ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، کرس گیل

جمیکا ( گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی فیورٹ ٹیموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔کرس گیل نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں