ایران

کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران

تہران( گلف آن لائن)ایران میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون پر بین الاقوامی تنقید پر ایران کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔بتایا جاتا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاون کی امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔تہران سے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ ایران کے داخلی مسائل حکومت اور عوام کا معاملہ ہیں، کسی بھی ملک کو ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایران میں پولیس کی زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف 24 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 22 سالہ مہسا امینی 13 ستمبر کو گرفتار ہوئی تھی۔گرفتاری کے 3 روز بعد مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں