مصطفی قریشی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بنا کر ماضی کی فلم کو زندہ کر دیا، مصطفی قریشی

ممبئی (گلف آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار اور لِونگ لیجنڈ مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ 42برس گزر جانے کے باوجود بھی ماضی کی مقبول ترین پنجابی فلم مولا جٹ کو بھلایا نہ جاسکا، دی لیجنڈ آف مولاجٹ بنا کر ماضی کی فلم کو زندہ کردیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی قریشی نے بتایا کہ فلم میں نوری نتھ کا کردار نبھانے والے حمزہ علی عباسی نے ہمارے ڈائیلاگز کو مزید بہتر انداز میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی فلم میں ہماری آوازیں بھی اچھی تھی مگر جو تکنیک اور ٹیکنالوجی اس فلم میں استعمال کی گئی ہے وہ لاجواب ہے۔ فلم کا ساونڈ، کوریو گرافی، ایکشن، ایفکٹس انتہائی شاندار ہیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکار نے کہا کہ ماضی کی مولا جٹ 32 لاکھ روپے میں بنی تھی مگر یہ فلم ملک کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر 200کروڑ کا بزنس کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں