سعید غنی

ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کیا گیا اس بار چوری کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور این اے237کی نشست ہر صورت حاصل کریں گے، سعیدغنی

کراچی(گلف آن لائن)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ان شاء اللہ اس بار ہم اس چوری کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور اپنی این اے237کی نشست ہر صورت ہم حاصل کریں گے۔ سعید غنی نے ملیر میں یوسی وارڈز کی سطح پر جاری این اے 237 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں این اے 237 کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں، ووٹرز لسٹ، پولنگ ایجنٹس سمیت دیگر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سلمان مراد نے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔یوسف مرتضی بلوچ نے کہا کہ اس بار ہم ایسا کوئی موقع کسی کو فراہم نہیں ہونے دیں گے کہ وہ ہمارے ووٹرز کے ووٹوں کے تقدس کو پامال کرسکے۔سعید غنی نے کہا کہ این اے 237 کے 2018 کے انتخابات میں ایک سازش کے تحت ہمیں ہرایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں