سید حسن مرتضی

فیصل آباد آڈیو لیکس نے عمران نیازی کی منفی سیاست کو برہنہ کردیا،سید حسن مرتضی

مکوآنہ (گلف آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس نے عمران نیازی کی منفی سیاست کو برہنہ کردیا۔اقتدار کی محرومی نے نیازی کو نیم پاگل بنا دیا ہے جسکی گواہی صدر عارف علوی بھی دے رہا ہے کہ ”نیازی بہت فرسٹریشن میں ہی”۔16اکتوبر کو NAـ108کی باشعورعوام اور پی ڈی ایم کاہر کارکن پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار چوھدری عابد شیرعلی کو بھاری ووٹوں سے کامیاب کروا کر نیازی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیں۔

فیصل آباد کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سولہ اکتوبر کو اس سیاسی راہ زن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ہاشم ڈوگر اور لطیف گجر کے بعد اور بھی استعفیں آئیں گے۔ہر کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت لیکر عمران خان ”جیل بھرو تحریک” کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں لوگ جیل جائے وہ خود نہیں،قوم کو یاد رکھنا چاہیے کہ ”عمران بچاؤ تحریک” اور ایم آر ڈی میں فرق ہے،”جیل بھرو تحریک” کی باتیں کر کے عمران خان شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے قائد نہیں بن جاتے۔

پی ڈی ایم کے نامزد امیدوار چوھدری عابدشیرعلی نے کہا کہ شعبدہ بازعمران نیازی کے نزدیک اخلاقیات اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔چوھدری عابد شیرعلی نے پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،پی ڈی ایم کے صدر سید ذکریا حسنی سمیت مسلم لیگ ن،پی ڈی ایم کے تمام کارکنان اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔سابق وفاقی مشیرداخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہاکہ نیازی جیسامنافق شخص اگر اپنی شاطر بازی سے دنیا کو بیوقوف بناتا ہے تو پھر بے نقاب اور ذلیل بھی اسی دنیا میں ہوتا ہے جیسے نیازی پاکستان میں ذلیل و رسوا ہورہا،ہے۔16اکتوبر کوفیصل آبادسے بھی ذلیل وخوار ہوکر عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔پی ڈی ایم کے صدر مخدوم زادہ سید ذکریا حسنی نے کہا کہ امریکی سازش کا بیانیہ بھی دفن ہوگیااور اب نام نہاد جعلی آزادی کا ڈرامہ بھی فلاپ ہوجائے گا۔

انتشار،فساد، افراتفری پھیلانیکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔نیازی تو اپنوں پر بھی اعتبار نہیں کرتا۔پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے کہا کہ کیا چیرٹی کے نام پر فنڈنگ، سائفر سازش، غداری بیانیہ، توشا خانہ اور اداروں کو جانور اور چوکیدار کہنا بھی ڈیپ فیک ہی حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر یہ اپنی ذاتی لڑائی لڑ رہے، اس ذاتی لڑائی میں انہوں ہر لیکر کراس کی ہے،آڈیو لیکس میں ان کے قول و فعل میں تضاد واضع ہو چکا ہے۔سابق وفاقی وزیر مملکت و ڈویڑنل صدر مسلم لیگ ن حاجی اکرم انصاری،ایم پی اے میاں طاہرجمیل،پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین نے کہا کہ مہینوں سے نیازی کی آڈیو لیکس ہو رہی ہیں۔

یہ نوسرباز فیک طریقے سے وزیراعظم کے منصب پہنچایا گیا تھا مگر درست اور اوریجنل طریقے سے اقتدار سے باہر ہوا ہے اور باہر ہی رہے گا۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پی ڈی ایم کے زیراہتمام مدنی چوک سمن آبادمیں چوھدری عابد شیرعلی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ورکرز کنوینشن اورایک بہت بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں،مسلم لیگ ن،پی ڈی ایم کے تمام کارکنان اور NAـ108کے ووٹروں سپورٹروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مسلم لیگ ن کے خواجہ رضوان،اکبر غوری پی پی پی کے ڈویڑنل و ڈسٹر کٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ،چوھدری انتظار عدیل تاج،سیکرٹری اطلاعات میاں اجمل نے کہا کہ عمران خان بات بات پرمکرنے والا جھوٹا ترین انسان ہے۔تمام کارکنان نے عہد کیا کہ انشائ اللہ 16اکتوبر کو پیپلز پارٹی، ن لیگ اورجمیعت علمائ اسلام سمیت پی ڈی ایم کا ہر کارکن چوھدری عابد شیرعلی کو کامیاب کروانے کیلئے میدان عمل میں نکلے گااور نیازی کی منفی سیاست کا بستر گول کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں