پالیسی ریٹ

کاروبار کے لئے تو قرض پر پالیسی ریٹ کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( گلف آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 15فیصد کی سطح پر بر قرار رکھنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو عروج دینے کیلئے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ، جیسے حالات پیداہو گئے ہیں ایسے میں کاروباری افراد خاص طو رپر چھوٹے تاجروں کیلئے بلا سود قرض کی سکیمیں آنی چاہئیں جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری آنے سے نئے کاروبار کو عروج ملنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پالیسی ریٹ کے معاملے پر گورنر اسٹیٹ بینک سے بات کرنی چاہیے اور انہیں قائل کیا جائے کہ پالیسی ریٹ کی شرح کو مرحلہ وار نیچے لایا جائے اور اسے سنگل ڈیجٹ میں ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ 15فیصد کی بلند ترین شرح اور بینکوں کے اضافی اخراجات کے ساتھ کون قرضہ لے کر کاروبار کرے گا ۔ کاروبار کے لئے تو قرض پر پالیسی ریٹ کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے تاکہ مقامی مارکیٹوں میں سرمائے کی قلت ختم ہو جس سے نہ صرف معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں