چینی صدر

چائنا انٹرنیشنل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر کے قیام پر چینی صدر کا تہنیتی خط

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا انٹرنیشنل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر کے قیام پر تہنیتی خط ارسال کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ عالمی نقل و حمل کی پائیدار ترقی اور عالمی رابطے کو فروغ دینا عالمی لاجسٹکس سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے اور عالمی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چائنا انٹرنیشنل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹرکا قیام پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی حمایت کا ایک اہم اقدام ہے۔

چین عالمی نقل و حمل کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے اس پلیٹ فارم کا مکمل استعمال کرے گا اور عالمی ترقیاتی انیشیٹیو کو آگے بڑھانے ، پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں بھی چین اپنی خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔

چائنا انٹرنیشنل سسٹین ایبل ٹرانسپورٹ انوویشن اینڈ نالج سینٹر کی افتتاحی تقریب چودہ اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں