ترجمان کے پی حکومت

رانا ثنا اللہ کسی اچھے معالج سے رجوع کریں، حقیقی آزادی مارچ کے خوف نے ذہنی توازن بگاڑ دیا ہے، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعلی کے پی کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا ہے رانا ثنا اللہ کسی اچھے معالج سے رجوع کریں، حقیقی آزادی مارچ کے خوف نے انکا ذہنی توازن بھی بگاڑ دیا ہے۔خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور چیئرمین عمران خان کے حوالے سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے خوف نے انکا ذہنی توازن بھی بگاڑ دیا ہے، رانا ثنا اللہ کسی اچھے معالج سے رجوع کریں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیلاب میں بھی وزیراعظم نے صرف شوبازیاں کیں آج تک ایک پائی نہیں دی، پہلے مالی معاملات میں صوبے کے 275 ارب روپے واجبات ادا کریں اور قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی سمیت این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کی مفت سہولیات میں قبائلی اضلاع کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، امن وامان کی ذمے داری صوبوں سے زیادہ وفاق کی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں