وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل کی شدید مذمت

اسلا آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایسے بہیمانہ اور انتہائی قابل مذمت اقدامات کا مقصد افراتفری پھیلانا اور عوام کو ڈرانا ہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ نور محمد مسکانزئی کے اہل خانہ اور وابستگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ،بلوچستان میں ایسے بہیمانہ اور انتہائی قابل مذمت اقدامات کا مقصد افراتفری پھیلانا اور عوام کو ڈرانا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ نور محمد مسکانزئی کی قانون وانصاف کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں