اسحاق ڈار

پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ قرض میں تخفیف کی درخواست کا بھی ادارہ نہیں، 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے، کہ قرضے پیر کلب کے تحت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈزکی توسیع نہیں چاہیے اور آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پرنظرثانی کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں جب کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثرہوئیں جس وجہ سے آئندہ سال گندم درآمدکرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں