الیکشن کمیشن آف پاکستان

عمران خان، فواد چوہدری،عمر ایوب،فرخ حبیب اور دیگر کے بیانات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (گلف آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری،عمر ایوب،فرخ حبیب اور دیگر کے بیانات مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کیلئے پر عزم ہے اور ابھی تک اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایسا ہو رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کوئی بھی شخص الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کریگا تو اس کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں