فضائی جائزہ

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، فضائی جائزہ لیا

جیکب آباد(گلف آن لائن)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچے ،دورانِ پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ بلوچستان کے موقع پر سیلاب متاثرہ علاقے جیکب آباد پہنچے ، دوران پرواز سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے وڈھ، خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ نواب اختر مینگل کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں