خلیل الرحمان قمر

میں نے ہمیشہ اپنے ڈراموںمیں خواتین کوبااختیاردکھایا ہے ‘خلیل الرحمان قمر

لاہور (گلف آن لائن)ناموررائٹرو ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میں اپنے ڈراموں میں خواتین کوجتنابااختیاردکھاتا ہوں اتنا کسی اورڈرامے میں نہیں دکھایاجاتا ،میرے ڈرامے میں خاتون دہاڑیں مار مارکرروتی نہیں ہے ،اچھامردکبھی اچھی عورت سے اچھا نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمرنے کہا کہ میں نے کبھی مردکوکریڈٹ نہیں دیا کہ تم معاشرہ چلاتے ہوئے بلکہ میں تو اپنے ڈرامے میں خواتین کو با اختیاردکھاتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ عورت وفاداری کا نمونہ ہے اورمیںنے ہمیشہ اس نقطے پر بات کی ہے ۔ میں بر ملا کہتاہوں کہ اچھا مرد کبھی اچھی عورت سے اچھا نہیں ہو سکتا اس سے بڑھ کرکسی خاتون کو اور کیا کریڈٹ دیا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں