وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے پڑھے لکھے بیروز گاروں کو خوشخبری سنادی

لاہور (گلف آ ن لائن ) کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے، دو ماہ سے التوا کا شکار 3ہزار 8 سو اساتذہ کے بھرتیوں کی منظوری دے دی، محکمہ ہائرایجوکیشن ہر سال سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرتا ہے، ہرسال یہ عمل مئی کے مہینے میں شروع ہوتا ہے مگر اس رواں سال اگست میں بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

اگست کے ماہ میں 3ہزار 8 سو اساتذہ بھرتی کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جو کہ دو ماہ سے التوا کا شکار تھی، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سمری کی منظوری دیتے سرکاری کالجز میں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔عارضی اساتذہ کو ہر ماہ 45 ہزار روپے معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں