مقدمہ درج

عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج، مقامی قیادت کیخلاف انسداددہشتگردی کامقدمہ درج

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج،تحریک انصاف کی مقامی قیادت کیخلاف انسداددہشتگردی کامقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ آئی9 میں درج کیاگیا،عامرکیانی،قیوم عباسی،فیصل جاوید،راجہ راشد حفیظ ،عمرتنویربٹ،راشدنسیم عباسی اورراجہ ماجدبھی مقدمے میں نامزد ہیں ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کار کنوں نے پولیس،ایف سی،انتظامیہ پرپتھراؤکیا،پتھراؤسیمتعددپولیس اورایف سی کے اہلکارزخمی ہوئے۔مقدمہ کے متن کے مطابق مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی،مظاہرین نے فیض آباد،قریبی علاقوں میں درختوں کوآگ لگائی،مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں