شیخ رشید

میں نے کل بھی عمران خان کو کہا تھا کہ کال دیں،کال پر ہی کھیل شروع ہو گا،شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے کل بھی عمران خان کو کہا تھا کہ کال دیں،عمران خان کی کال پر کھیل شروع ہو گا۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل تو ٹریلر تھا ابھی کھیل شروع نہیں ہوا،عمران خان 30 اکتوبر سے پہلے کال دیں گے۔الیکشن کی تاریخ دیں آدھے گھنٹے میں ساری اسمبلیاں توڑ دیں گے۔بیک ڈور رابطوں سے ہمیشہ وقت ضائع ہوتا ہے۔خواہش مذاکرت کے ذریعے مسائل حل ہوں،لیکن ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام میں شعور ہے،شعور اور سچائی جیتے گی،انتشار اور عدم استحکام ملک کو آگے نہیں بڑھنے دے گا۔

برطانیہ کی وزیر اعظم نے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر استعفٰی دیا۔یہ ہماری لال حویلی خالی کرانے کے پیچھے پڑے ہیں،انہوں نے کل میرے گھر پر سیاسی ریڈ کیا۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت کی پہلی سماعت میں ہی ٹھس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے راولپنڈی بچیوں کی تعلیم میں آگے ہے،ہم نے اس شہر کو5 یونیورسٹیاں دی ہیں،جبکہ آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنانا چاہتے ہیں،10کروڑ کی لاگت سے بچیوں کا ہاسٹل بنوایا۔

قبل ازیں شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مار ہے،یہ مبہم ہے سقم ہے اور غیر آئینی ہے۔ جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھرپر چھاپہ مارا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔

اسحاق ڈارکی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کر دی گئی اور دوسری بار گری ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب کے ترمیمی آرڈینیس پر فیصلے کی منتظر ہے،الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگایا میزپر 30 نومبرسے پہلے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں