شازیہ مری

مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی برسی پر جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر وترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام کہاہے کہ مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی پاکستان میں جمہوریت کے لئے کئی گیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،انکی جدوجہد پوری قوم کے لیے ایک روشن شمع کی مانند ہے جو تاریک راہوں کو منور کرتی رہے گی۔

شازیہ مری نے کہاکہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی سفر میں ہر قدم پر انکے ساتھ رہیں ، مادر جمہوریت نے آمریت کے دور کی صعوبتیں برداشت کی اور قائد عوام کی پارٹی کو زندہ بھی رکھا۔انہوںنے کہاکہ نصرت بھٹو نے بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا اور آمروں سے مقابلہ کیا، مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی عوام، ملک اور جمہوریت کیلئے کی گئی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں