میاں اسلم اقبال

ذاتی مفادات کیلئے بننے والے چوروں کے اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے’میاں اسلم اقبال

لاہور (گلف آن لائن)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کے لئے بننے والے چوروں کے اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے، پاکستان ڈاکو موومنٹ کا سرغنہ علاج کے لئے لندن گیا اور واپس نہ آیا بلکہ علاج کرانے کی بجائے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے عوام کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 90شاہراہ قائد اعظم پر اراکین اسمبلی ، پارٹی رہنمائوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کا منی لانڈر وزیر خزانہ بن کر قومی معیشت سے کھیل رہا ہے۔ کرپٹ ٹولے کو اقتدار میں بیٹھا کر قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم ا مپورٹڈ حکومت سے نجات کے لئے لانگ مارچ کی کال کی منتظر ہے۔ 13جماعتوں کو شکست دینے والے لیڈر کو سیاست سے باہر کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ اب عمران خان کی نہیں لیٹروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ اقتدار کو عوام کی خدمت کی بجائے لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کو اب جانا ہوگا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی لیٹروں کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائے گا۔

ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی احسن بریار ، خیال احمد کاسترو،سابق ایم این اے علی عمران زیدی، سردار عامر ، سردار احمد خان بزدار،چوہدری اشفاق گجر اور دیگر شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں اور صوبے کے ترقیاتی مسائل کے علاوہ سیاسی امور پر بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں