عمران اسماعیل

لوگوں کو مروانا ہو یا صحافیوں کو دبانا، کوئی مشکل کام نہیں، عمران اسماعیل

کراچی (گلف آن لائن)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں، مافیاز ہیں، لوگوں کو مروانا ہو یا صحافیوں کو دبانا، کوئی مشکل کام نہیں۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان پر حکمرانی کرنے والے دو خاندان سیاسی نہیں بلکہ مافیاز ہیں،لوگوں کو مروانا ہو، صحافیوں کو دبانا ہو کوئی مشکل کام نہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ قانونی و انصاف کا نظام مفلوج کردیے گئے، عوام کو روٹی کپڑا مکان میں پہنساکر لوٹ مار جاری ہے، اس لیے اب حقیقی آزادی کی جدوجہد آخری مرحلے میں جانا لازم ہوچکی ہیایک اور ٹوئٹ میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی پی، ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں، اعظم نذیر کے مستعفی ہونے اور بلاول کی معافی مانگنے سے بہتر مقررین اور نعرے بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوتی، وزیرخارجہ پہلے نعروں پر ہنستے ہیں جب عقل آتی ہے تو پاوں پکڑ لیتے ہیں،شہدا پر پوری قوم کو ناز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں