شیخ رشید

سیاست کافائنل رائونڈ شروع ،نومبر میں آر پار ہوجائے گا’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کافائنل رائونڈ شروع ہو گیا ہے،نومبر میں آر پار ہوجائے گا،جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔

ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔انہوںنے کہا کہ جمعہ کو 11بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے،پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے،راناثنااللہ جسے ائیر پورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی،اگراس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں