پابندی عائد

پنجاب بھر میں سکول اساتذہ کے تبادلوں پر دوبارہ پابندی عائد

مکوآنہ (گلف آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے تین لاکھ سے زائد اساتذہ کے تبادلوں پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کو 6 ماہ قبل ہٹایا گیا تھا اور رواں ماہ کے اختتام تک تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں تھیں لیکن محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں 31 اکتوبر سے شروع ہونے والی سکول شماری مہم کے پیش نظر تبادلوں پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کردی ہے۔

جسے آئندہ ماہ 10 نومبر کے بعد ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 31اکتوبر سے قبل اساتذہ سے تبادلوں کی درخواستیں وصول کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں اساتذہ کی درخواستوں کی وصولی، سکروٹنی اور تبادلوں کے مراحلہ مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جنوری 2023ء میں اساتذہ کو اپنی نئی جگہوں پر جوائنگ کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں