وزیر اعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی پائیدار بحالی کے لیے اقوام متحدہ (UN) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) جیسے بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دار اداروں کی معاونت سے تیار کی جانے والی پوسٹ ڈزاسٹر نیڈ اسیسمنٹ (Post Disaster Need Assessment, PDNA) پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دستیاب وسائل ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، نیشنل کوآرڈینیٹر NFRCC لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور ایڈیشنل سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں