پرویز الٰہی

مذاکرات ہو رہے ہیں ، ہر لانگ مارچ میں بیک ڈور ہی مذاکرات ہوتے ہیں، پرویز الٰہی

لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ہر لانگ مارچ میں بیک ڈور ہی مذاکرات ہوتے ہیں۔سی بی ڈی بلیوارڈ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہاکہ شہباز شریف دور میں بند کیے گئے اپنے منصوبے دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور عمران خان کا وڑن نافذ کر رہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دوں گا۔

لانگ مارچ کے دوران مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں۔سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کے سپرد نہ کرنے سے متعلق سوال پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ سی سی پی او لاہور اچھا کام کر رہے ہیں، ایک اچھے افسر کو ہم کیوں فارغ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں