سینئر صحافی ارشد شریف

ارشد شریف قتل کیس میں 3رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق 3رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ ہوں گے،

کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے تحت بنایا جا رہا ہے، کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ ارشد شریف قتل کیس کے لیے بنائے جانے والے کمیشن کی سمری کی منظوری سرکیولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں