مایا علی

مایا علی کی زندگی یکم نومبر کو تبدیل ہوگئی

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتا دیا کی ان کی زندگی یکم نومبر کو کس طرح تبدیل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایا علی نے اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ یکم نومبر، چاہے کچھ بھی ہو، یہ تاریخ میرے لیے ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے اور شاید اس تاریخ نے مجھے بھی بدل دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ بھی آپ کو میرے پاس واپس نہیں لاسکتا، بابا میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، ہر روز، ہر لمحہ اور ہر گھڑی۔انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر ان کے لیے ایصال ثواب کے لیے سورہ الفاتحہ پڑھیں اور انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ مایا علی کے والد کا انتقال 2016ء میں ہوا تھا اور وہ ان کے انتقال کے وقت پاکستان میں نہیں تھیں۔ ان کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں