بیرسٹر مرتضی وہاب

روزانہ 10 ہزار افراد روزگار کیلئے کراچی آتے ہیں، بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت ہے ، مرتضی وہاب

کراچی(نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں آباد ہیں، ترقی کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے محکمہ پولیس کے 49 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام اور 25 ویں کمانڈ کورس کے آفیسرزنے کے ایم سی ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر ملات کی ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کمانڈ کورس کے آفیسرز کوشہر کے ترقیاتی منصوبوں، کے ایم سی کے وسائل اور مسائل سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے، جہاں زمین الاٹ کرنے کی اجازت نہیں۔ اسٹیٹ اپنی ہزاروں ایکڑ زمین کو خود محفوظ نہیں کرسکتی۔ حکومتی کاموں کو روک دیا جائے تو مسائل جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دیگر شہروں سے روزانہ 10 ہزار سے زائد لوگ روزگار کے لئے کراچی آتے ہیں۔

کراچی منی پاکستان ہے اور تمام زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں آباد ہیں۔ کراچی کے مسائل الگ نوعیت کے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز کی ضرورت ہے۔ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس بجلی کے بل میں شامل کرنے کا مقصد کے ایم سی کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا تھا۔ کے الیکٹرک پی ٹی وی کی فیس جمع کرتی ہے، جس پر کسی کو اعتراض نہیں۔بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاکہ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس 2009 سے نافذ ہے، ہم نے اس ٹیکس کی رقم میں کمی کی ہے۔

دنیا کے ترقیاتی یافتہ شہروں میں کام کرنے والے لوگ اس کے مضافاتی علاقوں میں رہتے ہیں۔ بد قسمتی سے پاکستان میں لوگ شہروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے تیا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں