حسن علی

حسن علی نے بھی پاک بھارت فائنل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہو ر(گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی پاکستان اور بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حسن علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور بھار ت کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

فاسٹ بولر نے اپنے مداحوں سے بھی سوال کیا کہ آپ کس کو فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں؟واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن کا کہناتھا کہ ہر کوئی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو دیکھنا چاہے گا۔شین واٹسن نے کہا کہ بدقسمتی سے میں سپر 12 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں پہلا مقابلہ نہیں دیکھ سکا تھا، میں تب اس سے پہلے آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ کی کمنٹری کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں