محمدرضوان

ہمیں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد افسوس ہوا تھا، ہمیں نہیں ہاری ، محمدرضوان

سڈنی (گلف آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شاندار فتح کے بعد اوپنر محمد رضوان نے کہاہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد افسوس ہوا تھا، ہمیں نہیں ہاری ۔محمد رضوان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی اینکر اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو انٹرویو دیا جبکہ بھارت سے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق کرکٹرز آکاش چوپڑا اور ہربھجن سنگھ نے بات کی۔رضوان نے میچ پلاننگ سے متعلق کہا کہ کپتان اور میں جب گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو ہم نے یہی سوچا تھا کہ نئی گیند پر اٹیک کرنا ہے، جو منصوبہ بنایا اسے تکمیل تک پہنچایا، ہمارا صرف یقین ہے کہ تمام کھلاڑی جْڑ کر رہیں۔

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ رضوان اتوار کے روز جب جنوبی افریقا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہو رہا تھا اور آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بس اب یہ آخری میچ ہوگا ہمارا اور پھر جیت کر کوالیفائی کیا تو آپ لوگوں کے ذہنوں میں کیا تھا؟رضوان نے کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد افسوس ہوا تھا لیکن ہمت نہیں ہاری، نیدرلینڈز کی جیت کی دعائیں ہم نے اور پورے پاکستان نے کیں۔محمد رضوان نے کہا کہ ہم نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا کے میچ سے جتنا محظوظ ہوئے، آج تک کسی میچ سے نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا جس کیلئے پاکستان کوالیفائی کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں