شیریں مزاری

سعودی ولی عہد کا دورہ تحریک انصا ف کے لانگ مارچ کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا ، شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ تحریک انصا ف کے لانگ مارچ کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ نہیں ہوا،ہم نے کسی کو تھریٹ نہیں دیا،ہر جمہوریت میں احتجاج ہوتا ہے،یہ بہانہ احمقانہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے محمد بن سلمان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔سابق سفیر عبدالباسط نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بظاہر یہ اندرونی صورتحال کی وجہ سے بیرون ملک تعلقات متاثر ہونے کا کیس ہے،یہ دورہ انتہائی اہم تھا،یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے دوبارہ جلد ری شیڈول کیا جاسکے گا،یہ اچھی پیشرفت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں