حمزہ شہباز

احتساب عدالت میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25نومبر تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف ، انکے صاحبزادے حمزہ شہباز و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے نے ان کی حاضری مکمل کروائی جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔جس پر دونوں کی جانب سے علیم اعوان اور شکیب اعوان نے پانچ پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے ملزمان ابھی تک پیش نہیں ہوئے؟۔ملزمان کے وکیل نے بتایا ملزم علی احمد اور شعیب قمر تاحال پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے کہا کہ دیگر ملزمان پیش ہوجاتے ہیں، یہ کیوں تاخیر سے پہنچتے ہیں، کیا انہوں نے کراچی سے آنا ہے، گواہ پہنچنے کے باوجود کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی، آخری موقع دیتا ہوں، آئندہ سماعت پر بیان لازمی ریکارڈ کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید

اپنا تبصرہ بھیجیں