وزیر دفاع خواجہ آصف

قومی اسمبلی ،خواجہ آصف ایک مرتبہ پھر عمران خان پر برس پڑے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف ایک مرتبہ پھر سابق وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے اورانہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج وہ کہتا ہے کہ بھول جاﺅ بیرونی سازش کو، بھول جاﺅ امپورٹڈ حکومت اور سائفر کو ،بھول جاﺅ حقیقی آزادی کو، لوگ جی ٹی روڈ پر رل رہے ہیں اور خود جا کر گھر بیٹھ گیا، اس ایوان کے ممبران نے ووٹوں کے ذریعے اس کو باہر نکالا ، سارے کا سارا آئینی عمل تھا اس نے اس عمل کو بیرونی سازش کانام دیا،کل اس نے الزامات لپیٹ دیئے ہیں اس کو آئین اور قانون کے مطابق اس کی قیمت ادا کرنی چاہئے ، ایسے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہمارے معاشرے میں موجود ہے جو ایسے فراڈیوں پر یقین کرتے ہیں، اس ملک کی قسمت کے ساتھ نہ کھیلا جائے ،ہم بڑے ہی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج سے سات آٹھ ماہ قبل جب اس ایوان میں تحریک عدم اعتماد پاس ہوئی اور موجودہ حکومت معرض وجود میں آئی، ایک نئے دور کا آغاز ہوا ، سابق وزیراعظم نے کہا یہ امپورٹڈ حکومت ہے، اپنی جیب سے ایک کاغذ نکال کر لہرایا، اپنی تقریروں جلوسوں میں بار بار اس چیز کو دہرایا گیا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے اور حقیقی آزادی کی میں جنگ لڑ رہا ہوں ،اس قسم کے الزامات اس نے لگائے جوقوم اور ملک کے لئے خفت کا باعث بنے، خواجہ آصف نے کہا کہ اس ایوان کے ممبران نے ووٹوں کے ذریعے اس کو باہر نکالا ، سارے کا سارا آئینی عمل تھا اس نے اس عمل کو بیرونی سازش کانام دیا اور اس سائفر کو اس کی بنیاد بنایا، خواجہ آصف نے کہ کہا کہ ایسے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہمارے معاشرے میں موجود ہے جو ایسے فراڈیوں پر یقین کرتے ہیں، وہ چاہتا ہے اس کے سر پر کوئی ملک کے باہر سے بھی ہاتھ رکھے اور ملک کے اندر بھی سر پر کوئی ہاتھ رکھے، خواجہ آصف نے کہا کہ باہر کے ملک سے ملنے والی قیمتی گھڑیاں غائب کر دی گئیں اور ان کی جگہ جعلی گھڑیاں رکھ دی گئیں،

اتحادی حکومت کے سات آٹھ مہینے میں سیاستدانوں کواور سیاسی ورکرز کو اپنے کینے کا نشانہ نہیں بنایا گیا،اس نے ایسی ایسی روایات کو معاشرے میں جنم دیا جن کو سوچ کر بھی انسان کا سر شرم سے جھک جاتا ہے، آج وہ کہتا ہے کہ بھول جاﺅ بیرونی سازش کو، بھول جاﺅ امپورٹڈ حکومت کو اور سائفر کو ،بھول جاﺅ حقیقی آزادی کو، لوگ جی ٹی روڈ پر رل رہے ہیں اور خود جا کر گھر بیٹھ گیا،خواجہ آصف نے کہا کہ سواتین کروڑ پاکستانی ریاست سے سوال کر رہا ہے کہ میرے سر پر چھت نہیں میرے پاس کھانے کو کچھ نہیں ، عمران خان کسی سیلاب زدہ علاقے میں نہیں گیا، پنجاب میں اس کی اپنی حکومت ہے اس میں اس کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں ہوتی، خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک کی قسمت کے ساتھ نہ کھیلا جائے،

ہم بڑے ہی نازک دور سے گزر رہے ہیں، انہوں ایک بار پھر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا کرنی آپ نے اتنی دولت؟ چندا آپ کھا جاتے ہو، اس وقت بھی یہ لوگوں سے پیسے پکڑ رہا ہے، کل اس نے الزامات لپیٹ دیئے ہیں اس کو اسکی قیمت ادا کرنی چاہئے ، آئیں اور قانون کے مطابق اس کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہئے

اپنا تبصرہ بھیجیں