جمشید اقبال چیمہ

مریم ،شہباز کے بعد ساری پی ڈی ایم اپنی سیاست قرنطینہ کرنے جارہی ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈسکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی مافیا کو این آر او دے کر آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں،مریم نواز اور شہباز شریف کے بعد ساری پی ڈی ایم اپنی سیاست کو قرنطینہ کرنے جارہی ہے ،این آر او کے ذریعے سیاسی مافیا موج مستیاں کررہا ہے جبکہ عوام کا بھرکس نکل چکا ہے، امپورٹڈ حکمران حقیقی آزادی مارچ کی ناکامی کیلئے منتیں مرادیں مانگ رہے ہیں لیکن یہ کبھی پوری نہیں ہوں گی ۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اب ملکی فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کریں گے ، جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں انہیں اب عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام این آر او ٹو کے ذریعے ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے، ان شا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا میں قیادت کرتا ہوا نظر آئے گا اور حقیقی آزادی مارچ اس کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر ہونے والے حملے سے ہرگز خوفزدہ نہیں بلکہ وہ مزید عزم او رحوصلے کے ساتھ باہر نکل کر عوام کے ساتھ جدوجہد کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں