خواجہ برادران

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب

لاہو ر(گلف آن لائن) احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں خواجہ سعد رفیق کی ایک روز کی حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے، حاضری معافی منظور کی جائے۔

سابق وزیر صحت سلمان رفیق عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن کے اعتراضات آئے ہیں، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پبلک ایٹ لارج فراڈ کی تعریف تبدیل ہو چکی ہے، لگتا ہے نیب آرڈیننس 2022ء کے تحت کیس عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ترمیمی آرڈیننس میں سپلیمینٹری چالان کا کیا قانون ہے،عدالت کو بتایا گیا کہ اس ترمیم کا بنیادی مقصد نئے ملزم کے حوالے سے سپلیمینٹری چالان پیش کرنا بھی شامل ہے، جو پہلے ملزمان ہیں انکی حد تک صرف رپورٹ آئے گی۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں