شاہ محمود قریشی

عمران خان ہفتے کواپنے اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے’شاہ محمود قریشی

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کل (ہفتے )کو اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت لاہور زمان پارک میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حقیقی آزادی مارچ کو اپنے مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

پارٹی کی سینئر قیادت نے عمران خان کو حقیقی آزادی لانگ مارچ سے متعلق اپ ڈیٹ کیا اور اس سے متعلق ان کی رائے لی گئی۔شاہ محمود نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ یہ مارچ آگے منزل کی جانب سفر کرے گا اور ہفتے کے روز عمران خان پنڈی میں اپنے خطاب میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ سب نے راولپنڈی کب پہنچنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں