حماد اظہر

ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے’حماد اظہر

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب کھڑی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کا ڈیفالٹ رسک بڑھتا چلا جارہا ہے، مقامی کاروبار تباہ ہوچکے ہیں اور مہنگائی کی شرح بلند ترین ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ معاشی معاملات تشدد اور گولی سے نہیں سنبھلتے اور موجودہ رجیم کے پاس ان دو چیزوں کے علاوہ کچھ اور نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں