پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار مہنگا پڑرہا ہے ،جاوید میانداد

لاہور (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار مہنگا پڑرہا ہے جبکہ پی سی بی غیر ملکی کوچز کی تقرری کرکے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا کہ گذشتہ کچھ عرصے میں پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز پر انحصار کیا جاتا رہا جو مہنگا پڑ رہا ہے، ان کو یہاں اسٹوڈیو میں بلائیں ہم سوال پوچھیں گے کہ وہ کرکٹ کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، پی سی بی غیر ملکی کوچز کی تقرری کرکے اپنا دامن بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم تو کانٹی کرکٹ کھیلتے تھے، مجھے کئی طرف سے کھیلنے کی پیشکش ہوتی تھی، اگر کوئی کرکٹر پرفارم نہیں کرتا اور ٹیم سے باہر ہوجائے تو اس کا کیا مستقبل ہے،اسی وجہ سے فکسنگ ہوئی ہے کہ کھلاڑی نہیں جانتا کب کیریئر ختم ہوجائے گا۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ تھے،گذشتہ سال میگا ایونٹ میں ورنون فلینڈر ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں