میاں اسلم اقبال

حقیقی آزادی مارچ درحقیقت انصاف کی بالادستی کی جنگ ہے’ میاں اسلم اقبال

لاہور (گلف آن لائن) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو قانون کی بالا دستی کی طرف لانے کے لئے فیصلہ کن گھڑی آگئی ہے یکساں نظام انصاف کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا، حقیقی آزادی مارچ در حقیقت انصاف کی بالا دستی کی جنگ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک پر مسلط ڈاکو راج کے خاتمے کی جدوجہد کررہی ہے۔

ملک سے کرپشن کے خاتمے کی جنگ میں عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل جلد شفاف انتخابات کے انعقاد میں ہے۔ معاشی بد حالی کے ذمہ دار عوام کا سامنے کرنے سے خوف زدہ ہیں۔ الیکشن سے خائف ٹولہ جب بھی انتخابات کرائے گا،جیت عمران خان کی ہوگی، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کے قریب ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقاتوں میں صوبے کے ترقیاتی مسائل اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں