صدر عارف علوی

عارف علوی کا سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔صدر مملکت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔

صدر مملکت نے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں