اسد عمر

آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی ہیجان برپا ہے،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہئیں؟اسد عمر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 10 روز کے دوران لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے میں ہزاروں لوگوں سے ملنے کا موقع ملا، میں نے لوگوں کا عزم ، حوصلہ، امید دیکھی، انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ملک کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو تباہ کردیا ہے اور خود مالا مال ہوگئے۔اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جہاں کے عوام اپنے فیصلے خود کریں اورکسی کے تابع نہ ہوں، ایسا ملک جہاں طاقت صرف عوام کے پاس ہو اور ایسا ملک جہاں عوام اداروں سے بالا تر نہ ہو اور ادارے عوام سے بالاتر نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں