خواجہ سعد رفیق

جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے’ خواجہ سعد رفیق

لاہور(گلف آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے ،چار حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے عمران کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا، اب 4 حکومتوں کے حکمران ہماری آئینی حکومت کو برداشت کریں،ان کا جلد انتخابات کا مطالبہ بلا جواز ہے۔

انہوںنے کہاکہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے سنجیدہ ہوتے تو لانگ مارچ کی بجائے استعفے منظور کراتے،یہ اگر صوبائی حکومتیں توڑ دیتے تو نئے انتخابات کا ماحول خود بخود بن جاتا۔انہوں نے کہا کہ انتشار کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ملک چلنے نہ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں