شرجیل میمن

پنجاب کا وزیر اعلی بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، شرجیل میمن

کراچی (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلی بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، آخر کیا وجہ ہے عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا؟ ان جیسے شخص کو کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ 20 لاکھ سے زائد گھر بنا کر دے رہی ہے، عمران خان نے جو چندے لیے وہ مارچ میں خرچ کیے گئے، ایف آئی اے ان کے چندے کی تحقیقات کرے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اسپتالوں سمیت اسکولوں کے نام پر چندے لیے، ثابت ہو چکا ہے کہ انہوں نے اپنے اکاونٹ چھپائے، ان جیسا شخص آج بھی آزاد ہے یہ حیران کن ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے کہنے پر ایف آئی اے اور نیب نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، آج بھی نیب اور ایف آئی اے سے ان کو ریلیف مل رہا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی چوری کی ہیٹ ٹرک کر لی، ان کا ذریعہ معاش فراڈ کرنا ہے، گھڑیوں کے معاملے پر جی آئی ٹی بننی چاہیے، آصف زرداری نے جو گاڑی لی آج بھی ان کے استعمال میں ہے، عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پوری دنیا میں پاکستان کا کیس لڑ رہا ہے، آج پوری دنیا عمران خان کو کس نام سے پکار رہی ہے، وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کھلے عام اداروں کو غیرقانونی کام کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، انہوں نے آئین اور قانون کی دھجیاں آڑائیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ عدالت کو عمران خان کی غیرآئینی بات کا ازخود نوٹس لینا چاہیے، ان کا احتساب ہونا چاہیے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ کیا پرویزالہی نیایک مرتبہ بھی کہا ہے کہ ایف آئی آرکے لیے تین نام صحیح دیے گئے ہیں؟عمران خان غیرملکی ایجنڈے پرچل رہے ہیں،پی ٹی آئی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئیاور سیلاب متاثرین کے پیسے کھاگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں