وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم کا 25 نومبر کو دورہ ترکیہ پر جانے کا امکان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف 25 نومبر کو دورہ ترکیہ پر جا سکتے ہیں، ان کو 25 اور 26 نومبر کو دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاک نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائی گئی فریگیٹ کی تقریب میں شرکت کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیرِ اعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے اور ترکیہ میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا معاملہ بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں