سپریم کورٹ

صحافیوں کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کیس میں تمام سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کیس میں تمام سیکیورٹی اداروں کو قانون کی پاسداری کرنے کا حکم دیدیا ۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس وقت حکومت کی طرف سے کسی صحافی کے خلاف کرمنل کارروائی نہیں چل رہی۔ وکیل حیدر وحید نے کہاکہ صحافیوں کے کیس میں سول سوسائٹی کی طرف سے ایک اور درخواست بھی داخل کی ہے،درخواست ہے کہ جو حق آزادی رائے کا تحفظ الیکٹرونک میڈیا پر حاصل ہے وہی سوشل میڈیا پر بھی ہو۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ وقت کی کمی کے باعث کیس آج نہیں سن سکتے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں